مقبوضہ کشمیر: گہری کھائی میں کار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

98

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں کار گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ضلع کشتواڑ کے علاقے درب شالہ میں اس وقت پیش آیا جب ایک ہی خاندان کے افراد پر مشتمل کار گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔