سرینگر: عمر عبداللہ کی درخواست پر سماعت کرنیوالا بنچ ٹوٹ گیا

96

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی غیر قانونی حراست کی درخواست پر سماعت کرنے والے 3 رکنی بنچ میں سے ایک جج نے معذرت کرتے ہوئے خود کو سماعت سے علیحدہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے نفاذ کے خلاف درخواست کی سماعت کرنے والے بنچ سے ایک جج کے علیحدہ ہوجانے کے بعد درخواست کی سماعت آج ہوگی۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بہن نے اپنے بھائی پر لاگو کیے گئے پی ایس اے کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا ہوا ہے، درخواست کے متن کے مطابق عمرعبداللہ کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری غیر قانونی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے 5 فروری کو عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا تھا، دونوں کشمیری رہنما مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے زیر حراست ہیں۔