رومن یازبیک فلپ مورس (پاکستان) لمٹیڈکے نئے مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر

59

کراچی(کامرس رپورٹر)فلپ مورس (پاکستان) لمٹیڈ کے ایک اعلان کے مطابق رومن یازبیک کو اس کا نیا مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔رومن یازبیک نے سنہ 1996ء میں فلپ مورس انٹرنیشنل میں شمولیت اختیار کی تھی اور تمام شعبوں اور براعظموں میں ترقی وجذبے کے ذریعے ایک متاثر کن کیرئیربنایا۔ وہ ، اٹلی میں کنٹرولر، ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئر سے لے کررومانیہ اور بلغاریہ میں مینیجنگ ڈائریکٹر تک اور افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے بڑے حصے میں وائس پریزیڈنٹ تک فلپ مورس انٹرنیشنل میں مختلف عہدوں کی وسیع رینج پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔انہوں نے اپنی سابقہ ذمہ داریاں بطور فلپ مورس انٹرنیشل کے وائس پریزیڈنٹ ایکسٹرنل افیئرز اینڈ بزنس ڈیویلپمنٹ برائے جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا نبھائیں۔فلپ مورس میں شمولیت سے قبل، رومن یازبیک اٹلی اور برطانیہ میں دیگر ممتاز اداروں کے ساتھ بھی کام کر چکے تھے۔