نان کوالفائیڈ لوگ سیاسی اثر و رسوخ کے بل بوتے پر آفیسر بن کر بیٹھے ہیں، قاضی محمد اسلام

173

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد شہری اتحاد کے کنوینر قاضی محمد اسلام ایڈووکیٹ، عنایت حسین کھتری، اراکین غلام محمد عثمانی، اسلام الدین شاہ ودیگر نے چیف جسٹس کی توجہ حیدر آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ملازمین کا ملازمت کرنا مشکل ہوگیا ہے کیونکہ عرصہ 25 سے 30 سال سے ملازم تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود جونیئر کی پرسٹوں پر کام کررہے ہیں اور نئے ملازم جو کہ نان کوالفائیڈ ہیں، اپنے سیاسی اثر و رسوخ اور افسران کے بل بوتے پر آج بلدیہ کی بڑی بڑی پوسٹوں پر بغیر ڈی پی سی کے پروموشن لے کر بیٹھے ہیں، آج جو گریڈ 16 سے لے کر 18 گریڈ کے آفیسر بن کر بیٹھے ہیں انہوں نے پورے بلدیہ کو یرغمال بنا کر رکھا ہوا ہے، اس ٹولے کی سرپرستی کئی ادارے کررہے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ حق داروں کو ان کا حق دیا جائے، جعلی ملازمتوں اور تقرریوں کی تحقیقات کرائی جائے۔