اگر عمران خان آرٹیکل 62 پر اتر گئے تو استعفیٰ دے دوں گا، مولانا عبدالغفور

228

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان خود آرٹیکل 62 پر پورا اتر گئے تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور کا کہنا تھا کہ عمران خان آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کرنے پرمولانا فضل الرحمان کو قید کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن وہ پہلے خود تو آرٹیکل 62 پر پورا اتر کے دکھائیں۔

مولانا نے کہا کہ اگر عمران خان آرٹیکل 62 پر پورا اتر گئے تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا جائے، اس طرح کی زبان استعمال کرنے والے ملک کی کیا خدمت کریں گے؟

رہنما جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی پرویز مشرف نے ہم پر بغاوت کے مقدمے بنائے اور آج  وہ کہاں ہیں اور ہم کہاں ہیں؟