کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری)کراچی کے شہریوں کو اب گھربیٹھے سرکاری نرخ پر پھل اور سبزیاں ملیں گی، سپر اسٹورز پر سبزی اور پھلوں کی فروخت کے بعد اب گھروں تک آن لائن سبزی و پھلوں کی ترسیل موبائل ایپ کے ذریعے سرکاری قیمت پر کی جائے گی،
دی کے مارٹ(DKMart) کے سی او دانش خان نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر کرچی کی ہدایات پر ضلعی شرقی میں شہریوں کے لئے معیاری سبزیوں وپھلوں کی سرکاری نرخوں پرآن لائن ہوم ڈلیوری سروس شروع کی جارہی ہے اس سلسلے میں آئندہ ہفتے ڈی کے مارٹ ایپ متعارف کردی جائے گی،
ابتدائی طور پر ضلع شرقی کے مختلف مقامات پر بائیک رائیڈرز شہریوں کی کال پر سروس فراہم کریں گے، اب لوگوں کو سبزی اور پھلوں کی خریداری کے لئے دوکان جانے کی ضرورت نہیں ہے اب آسانی کے ساتھ شہری ہماری ایپ کے ذریعے کمشنر کراچی کے طے کردہ قیمت کے مطابق پھل اور سبزیاں خرید سکیں گے،
انہوں نے کہا کہ 1ہزار روپے اور 10 کلو گرام سبزی یا فروٹ کی خریداری کی ڈیلیوری چارجز 150 روپے ہوں گے اور زیادہ سے زیادہ ہماری ایپ کے ذریعے 5 ہزار روپے تک آن لائن خریداری کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دن صارف اپنا آرڈر آن لائن بک کرائے گا اس دن ان کے گھر پر ڈیلیور کر دی جائے گی،
انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد ضلع شرقی کے بعد دیگر اضلاع میں اپنی سروس کا آغاز کریں گے ہماری سروس سے کراچی کے شہریوں کو آسانی کے ساتھ سستی اور معیاری سبزیاں اور پھل مل سکے گے،
ڈی کے مارٹ ایپ کے زریعے صارف روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کی قیمت سے بھی باخبر ہو سکے گے اور اسی قیمت کے مطابق وہ حاصل بھی کر سکتے ہیں۔دانش خان نے کہا کہ شہریوں کو پھلوں وسبزیوں کی گھروں تک آن لائن سروس کے بدولت عوام کو ایک کلک پر گھر بیٹھے معیاری اشیاء میسر آئیں گی،
انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول میکنزم پر موثر انداز میں عملدرآمد کرانے کے سلسلے میں کمشنر کراچی اورضلعی انتظامیہ بھرپور اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری ڈی کے مارٹ ایپ پرروزانہ کی بنیاد پر پھلوں سبزیوں کے سرکاری نرخ چیک کرکے کم ازکم1000 روپے تک کی اشیاء کا آرڈر بک کراسکیں گے جو انہیں ایک گھنٹہ سے کم وقت میں ان کی دہلیز پر پہنچیں گی،
عوام کو بہترین اور کم قیمت پر گھر تک سبزیوں و فروٹ کی فراہمی کیلئے موبائل ایپ متعارف کرائی جا رہی ہے۔ 50سے زائداقسام کی فریش پھل اور سبزیاں سرکاری نرخوں پر ترسیلی چارجز کے زریعے گھر منگوائی جا سکیں گی،
انہوں نے کہا کہ ڈی کے مارٹ ایپلی کیشن کراچی کی خواتین کے لیے خوش خبری ہے ا ب انہیں سبزی گھر بیٹھے ملے گی، سبزی کی خر یداری کیلئے انہیں دکانوں کا رخ کر نا پڑے گا نہ ہی گلی سے گزر نے والے سبزی فروشوں کے ساتھ قیمت پرمول تول کر نا پڑے گی،
ڈی کے مارٹ کی جانب سے جلد آن لائن سبزی و پھل کی خریداری کا باضابط افتتاح کیا جائے گا، آ ن لائن سبزی کی خر یداری کے باعث خواتین کا قیمتی وقت بچے گا،شہری ڈی کے مارٹ DKMart ایپلی کیشن ڈاوٓن لوڈ کر کے اشیائے خورونوش آسانی سے حاصل کر سکے گے۔