حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 فروری تک توسیع

126

لاہور:احتساب عدالت نے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما وپنجاب صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کے خلاف منی لامڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، نیب حکام کی جانب سے حمزہ شہباز کو عدالت کو روبرو پیش کیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے سوال کیا کہ اس کیس کے ریفرنس کی کیا صورتحال ہے؟جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔

اسی اثنا میں لیگی رہنما حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی بھی سماعت ہوئی، عدالت نے حمزہ شہباز کے گواہوں کی دستاویزات لینے کی درخواست مسترد کردی۔

دورانِ سماعت فاضل جج نے حمزہ شہبازسے سوال کیا کہ آپ کے پاس ابھی اپنا قومی شناختی کارڈ ہے؟ جس پر حمزہ شہباز نے بتایا کہ اس وقت شناختی کارڈ نہیں ہے۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کی آئندہ شناختی کارڈ پر نام دیکھ کر حاضری مکمل کی جائے۔

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔