بھارت: غریب باپ نے اہل خانہ کو مار کر خود بھی خودکشی کرلی

141

وارانسی: بدترین مالی حالات سے تنگ آکر غریب باپ نے  بیوی اور دو بچوں کو جان سے مار کر خود بھی خودکشی کرلی۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق باپ کی لاش کے پاس سے ایک نوٹ بھی برآمد ہوا ہے جس سے اس کنبہ کی ناقص مالی حالت کا پتہ چلتا ہے۔

مقامی پولیس کے بیان کے مطابق 45 سالہ شخص کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی ملی تھی جبکہ اس کی 42 سالہ بیوی کی لاش زمین پر پڑی ہوئی تھی۔17 سالہ  بیٹا اور 15 سالہ بیٹی دوسرے کمرے میں بستر پر مردہ پائے گئے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ باپ پنکھے کے پارٹس کا کام کرتا تھا۔ اپنے کاروبار میں نقصان ہونے کے باعث اس کے مالی حالات خراب ہوئے جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

ایک سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ شخص نے خودکشی کرنے سے پہلے 112 پر پولیس کو فون کیاتھا جس میں اس نے کہا تھا کہ اس نے اپنی بیوی اور بچوں کو مار ڈالا ہے اور اب وہ خود کشی کر رہا ہے۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا دیا گیا ہے۔ فرانزک ٹیم نے بھی جائے وقوع کا دورہ کیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے ہیں۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔