پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں الصمصام 7کا آغازہوگیا

69

راولپنڈی(صباح نیوز)پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں الصمصام 7سعودی عرب میں شروع ہو گئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں الصمصام 7سعودی عرب میں شروع ہو گئی ہیں، الصمصام 7مشقیں 2 ہفتے تک جاری رہیں گی۔ مشقوں میں کامبیٹ پیٹرولنگ،بارودی سرنگیں تلف کرنے کی مشقیں ہوں گی۔ افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کی بری افواج کے شمالی ریجن میجر جنرل صالح الزہرانی کے کمانڈر مہمان خصوصی تھے۔