اسلام آباد(کامرس ڈیسک) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک نے کاروبار کرنے میں آسانیوں کے اقدام کا اعتراف کیا ہے،حکومت کاروبار کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے امریکن بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی جس میں ملکی اقتصادی صورتحال اور حکومتی پالیسیوں اور کاروباری مواقع پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کے لیے سازگار ماحول تیار کیا ہے، ورلڈ بینک نے کاروبار کرنے میں آسانیوں کے اقدام کا اعتراف کیا ہے، حکومت کاروبار کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔