مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 4 نوجوان گرفتار

73

سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید 4 بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فوجیوں نے جنوبی کشمیر ، اسلام آباد اور پلوامہ اضلاع میں گھر گھر تلاشی آپریشن کے دوران 4 نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے ۔ بھارتی فورسز کا دعویٰ ہے کہ گرفتار کیے جانے والے عسکری تنظیموں کی معاونت کر رہے تھے۔