فائرنگ سے رکن سندھ اسمبلی جاں بحق

595

نو شہرو فیروز: سندھ کے شہر نو شہرو فیروز میں فائرنگ کے نتیجے میں رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے ماطق یہ حادثہ زمین کے تنازعے کے باعث پیش آیا جس میں مخالف پارٹی کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس میں رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے بیان کے مطابق حادثے کے بعد شہناز انصاری کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہناز انصاری دم توڑ گئیں۔