آج سے 18 سال قبل دریافت ہونے والا انتہائی بڑا سیارچہ زمین کے قریب سے گزرے گا۔
خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ آج انتہائی بڑا سیارجہ زمین کے قریب سے بغیر کوئی خطرہ پیدا کیے باآسانی گزر جائے گا۔
اس سیارچے کی لمبائی ساڑھے تین ہزار فٹ ہے اور یہ زمین سے 35 لاکھ 90 ہزار میل کے فاصلے سے گزر جائے گا۔
ناساکا کہنا ہے کہ سیارچے کے زمین کے قریب سے گزرنے کی صورت میں کوئی خطرہ پیدا نہیں ہوگا اور سیارچہ باآسانی گزر جائے گا۔
واضح رہے کہ ناسا نے 2002 میں اس سیارچے کو دریافت کیا تھا جس کے بعد سے اسے ٹریک کیا جارہا ہے۔