اٹک میں خوفناک ٹر یفک حاد ثہ، ڈاکٹر سمیت 9 افراد جاں بحق

58

اٹک (اے پی پی) تھانہ قطبال تحصیل فتح جنگ نزد ٹول پلازہ قطبال اسٹاپ کے قریب ہائی ایس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، جس کے نتیجے میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال (پنڈی گھیب) کے ڈینٹل سرجن ڈاکٹر سلمان سمیت 9افراد جاں بحق جبکہ 11افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہولی فیملی راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا حادثہ ہائی ایس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہائی ایس راولپنڈی سے فتح جنگ آرہی تھی کہ نزدٹول پلازہ مخالف سمت سے آنے والے 10ویلر ٹرالر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق چند زخمیوں کی حالت تشوشناک ہے۔