لائوڈ اسپیکر پر اشتعال انگیز تقاریر، گومل یونیورسٹی کے37 طلبہ کیخلاف مقدمات درج

70

ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی پی) کینٹ پولیس نے گومل یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے روڈ بلاک کرنے اور لائوڈ سپیکر پر اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر 37 طلبہ کیخلاف مختلف دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ گومل یونیورسٹی ڈیرہ کے طلبہ کی جانب سے فیسوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے طلبہ نے جی پی او چوک پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو بلاک کیا اور لائوڈ اسپیکر کے ذریعے نعرے بازی کی گئی۔