پشین سے تعلق رکھنے والے 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

63

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اس طرح سال رواں کے دوران پو لیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے ۔محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے 7 ماہ کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بچے کا تعلق پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری گھرانے سے ہے، بچے کے نمونے 31 جنوری کو حاصل کیے گئے تھے۔ جس کے بعد گزشتہ روز ان میں پو لیو وائرس کی مو جو د گی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ واضح ہو کہ رواں برس بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔