خیبرپختونخوا : سرکاری ملازمین کیلیے سوشول میڈیا پالیسی تیار

65

پشاور(آن لائن) سوشل میڈیا پر سرکاری ملازمین کے سیاسی گفتگو اور حکومت مخالف رائے لکھنے پر پابندی عاید کرنے کے لیے پالیسی تیار کی گئی ہے، اس سے قبل ضلع خیبر کے اعلیٰ افسر کو بھی اس ضمن میں معطل کیاتھا جس پرا لزام تھاکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر حکومت مخالفت کمنٹس لکھے تھے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف صوبائی محکموں کے ملازمین سوشل میڈیا پر حکومت مخالفت کمنٹس کرتے ہیں ان میںسے بعض ملازمین کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے جو کہ مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دیتی ہیں تاہم صوبائی حکومت کے اچھے اقدامات کے بجائے ان کی جانب سے سرکاری امور میں کی جانے والی غلطیوں کی رپورٹس سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہیں اپنی پارٹی کے کارکنوں یا اپنے بیٹوں کے ذریعے سوشل میڈیا پر اس کا پرچارکرتے ہیں, ذرائع نے بتایاہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سیاسی وابستگیوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کیخلاف بھی کاروائی کی ہدایات کی ہے ۔