پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنے سے متعلق،ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج سے شروع

281

اسلام آباد: پیرس میں  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کااجلاس آج  ہو گا جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیرس میں آج سے شروع ہونے والا  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں   وفاقی وزیر برائے ریونیوحماد اظہر کی قیادت میں پانچ رکنی وفد شرکت کرے گا،جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

نجی  ویب سائٹ کے مطابق   پاکستان کو گرے لسٹ سے نکل کروائٹ لسٹ میں جانے کے لیے مزید7 ووٹوں کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو  ترکی، سعودی عرب، ملائیشیا، چین  سمیت دیگر  خلیجی ممالک کی جانب سے ووٹ ملنے کی یقین دہانی کرائی جا چکی ہے۔

واضح  رہے کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو جون 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے دیے گئے ایکشن پلان پر عمل درآمد کرکے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خطرات پر قابو پایا۔

اس سے متعلق  پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ  پاکستان نے  27 پوائینٹس میں سے14 پر مکمل عملدرآمد کیا ہے، صرف دو پوائنٹس پر عملدرآمد نہیں کیا جاسکا جبکہ باقی ماندہ11 پوائنٹس پر جزوی عملدرآمد کیا گیا ہے۔