اسلام آباد: اقوا م متحدہ کے دفتر کے باہر مظاہرہ، یادداشت پیش

84

سری نگر (اے پی پی) اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیااور مظاہرے کے شرکا نے اس موقع پر ایک یادداشت پیش کی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظاہرے کا اہتمام سوسائٹی کے ارکان نے کیا تھا جس میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک یادداشت پیش کی جس میں اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ
کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ مظاہرے میں شریک کشمیری رہنمائوں میں اعجاز رحمانی، مشتاق الاسلام، منظور احمد شاہ، منظورالحق بٹ، داؤد یوسف زئی، سلیم ہارون، محمد شفیع ڈار، سلیم وانی ، عبدالحمید لون، راجا نجابت حسین اور عظمیٰ گل شامل تھے۔