وزیراعظم ہمت کرکے فضل الرحمان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کریں، حافظ حمد اللہ

54

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہمت کریں اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کریں اگر فضل الرحمان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہوتا ہے تو پھر بات مولانا تک محدود نہیں رہے گی بلکہ بہت دور تک جائے گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے والد مفتی محمود نے 73کی ا ٓئین میں بہت بڑ ا کردار ادا کیا ہے ایک ایسے شخص مولانا فضل الرحمان پر بغاوت کا مقدمہ درج کررہے ہیں جنکے خاندان جنگ کے دوران ہتھیار پھینک کر سر نڈر ہوگئے تھے اب وہ مولانا فضل الرحمان پر بغاوت کا مقدمہ درج کررہے ہیں ایسے حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا ہے جن کے خاندان نے ملک کی بد نامی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے والے اپنے اوقات بھول گئے نہ حکومت کی اطاعت قبول کی ہے اور نہ کریں گے، اگر یہ بغاوت ہے تو بغاوت کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم ہمت کریں اور مولانا کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کریں ۔حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ اگر فضل الرحمان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہوتا ہے تو پھر بات مولانا تک محدود نہیں رہے گی بلکہ بہت دور تک جائے گی۔