ملاوٹ وذخیرہ اندوزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،نطیراحمد سومرو

46

دادو (کامرس ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون دادو نطیراحمد سومرو کی زیر صدارت اشیاء خورونوش کی قیمتوں پر کنٹرول ودستیابی کو یقینی بنانے کے علاوہ ضلع میں بغیر لائسنس کے چلنے والے میڈیکل اسٹورز،غیرقانونی پیٹرول پمپس، غیرمعیاری زرعی ادویات،کھاد وبیج، ملاوٹ شدہ دودھ و دیگر اشیاء کی روک تھام کے علاوہ منافع خوروں وذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے سلسلے میں ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقدہ ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے کہا کہ چیف سیکرٹری سندھ کی خصوصی ہدایات پر عوام کو اشیاء خورونوش مناسب قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ افسران اپنی کوششیں تیز کریں تاکہ بازاروں میں منافع خوری کو روک کر اشیاء کی قیمتوں کو عام آدمی کی پہنچ میں رکھا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ ملاوٹ وذخیرہ اندوزی کو بھی ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا غیرمعیاری دودھ ودیگر کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کے علاوہ زرعی کھاد،ادویات اور بیج، میڈیکل اسٹورز پر غیر معیاری و زائد المعیاد ادویات کی فروخت کی روک تھام ہفتہ وار رپورٹ پیش کریں۔