حکومت نے اقلیتوں کو سینے سے لگایا، فردوس عاشق اعوان

211

اسللام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے اقلیتوں کو گلے سے لگایا اور ان کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پرس کانفرنس سے خظاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت میں اقلیتیں حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بنی ہوئی ہیں جبکہ پاکستان کی حکومت نے اقلیتوں کو سینے سے لگایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مزاق اڑا رہی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اقوام متحدہ کے الفاظ بہت جلد عملی اقدامات میں تبدیل ہونگے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے جڑا امن پورے خطے کا امن ہے۔ پاکستان کی حیثیت دنیا کی نظر میں اب بدل چکی ہے۔ امن قائم کرنے میں افواج پاکستان اور عوام نے اہم کردار ادا کیا ہے۔