حکومت نے خاصہ دار اورلیویز پولیس اہلکاروں کے احتجاج پر پابندی لگا دی

49

پشار(آن لائن )قبائلی اضلاع کے ضم ہونے والے خاصہ دار و لیویز پولیس اہلکاروں اور افسران کے احتجاج پر پابندی عایدکر دی گئی اور خلاف ورزی کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے 5ہزار سے زاید خاصہ دار اور لیویز پولیس کے اہلکاروں کو خیبر پختونخوا پولیس میں ضم کیا ہے اور انہیں ان کے رینک کے مطابق ترقیاں بھی دی ہیں تاہم مختلف اضلاع میں یہ اہلکار احتجاج کر رہے ہیں جنہیں رولز کی خلاف ورزی قرار دیاگیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس معاملے پر صوبائی حکومت کو بھی آگاہ کیا ہے جس کے باعث ان اہلکاروں کے احتجاج پر پابندی عاید کی گئی ہیں اور اس ضمن میں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو آگاہ کردیا ہے ۔