مفرور ایس ایس پی گھنائونے کام اور ایک ماڈل کے قتل میں ملوث نکلا

314

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ مفرور ایس ایس پی لاہور مفخر عدیل گھنائونے کام اور ایک ماڈل کے قتل میں ملوث نکلا، چار سال پہلے ویلنیشا کے علاقے سے امبر نامی ماڈل کی لاش ملی تھی اس قتل کے موقع پر مفخر عدیل موجود تھا، بعد ازاں لڑکی کے گھر والوں پر دبائو ڈال کر کیس بند کروا دیا گیا، لڑکیوں کو نشہ آور ادویات فراہم کرنے کے کام میں بھی ملوث رہا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاہور مفخر عدیل لاپتا کیس کی تحقیقات میں مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ سینئر صحافی رانا عظیم نے انکشاف کیا ہے کہ مفرور ایس ایس پی لاہونہ صرف اپنے دوست بلکہ ایک ماڈل کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ اس کے علاوہ مفخر عدیل رنگ رلیاں منانے کا شوقین اور لڑکیوں کو نشہ آور ادویات فراہم کرنے میں بھی ملوث رہا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ مفخر عدیل نے 3 شادیاں کر رکھی تھیں۔ایک بیوی ناروال میں رہائش پذیر تھی۔ جبکہ دوسری بیوی آسیہ اور تیسری بیوی عیزہ نامی خاتون ہے۔ مفخر عدیل اپنا تمام خرچہ عیزہ سے لیتا تھا۔ جبکہ آسیہ کو ماہانہ 25 ہزار روپے دیا کرتا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ دوسری بیوی آسیہ سے شادی ہونے کا معلوم ہونے کے بعد عیزہ اور مفخر عدیل کے درمیان ناراضگی چل رہی تھی۔ جبکہ یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ مفخر عدیل نے دوسری بیوی آسیہ کے ایک ملازم سے تیزاب کے 2 ڈرم بھی منگوائے تھے۔مفخر عدیل نے ایک سی ایس ایس اکیڈمی بھی بنا رکھی تھی جہاں خواتین کو لایا جاتا اور پھر ان خواتین سے شادی بھی کر لیتا تھا۔ ان ہی معاملات کی وجہ سے مفخر عدیل کے عیزہ سے تعلقات کشیدہ تھے۔ بعد ازاں پھر عیزہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد مفخر عدیل نے تیسری بیوی کیساتھ تعلقات بہتر کر لیے تھے۔ مفخر عدیل جس روز فرار ہوا اس سے کچھ روز قبل بھی اس نے عیزہ سے ایک لاکھ روپے کی رقم لی تھی اور اسی رقم سے فیصل ٹائون میں ایک گھر کرایہ پر حاصل کیا تھا جہاں غیر اخلاقی پارٹیوں کا انعقاد کیا جاتا تھا۔دوسری جانب پولیس نے بتایا ہے کہ مفخر عدیل کے قریبی دوست اسد بھٹی کے موبائل فون سے اہم تفصیلات مل گئی ہیں۔ پولیس نے مفخر عدیل کی گمشدگی کی تحقیقات کے دوران ان کے دوست اسد بھٹی کو حراست میں لیا۔جس کے موبائل سے 7فروری کو ہونے والی پارٹی کی تفصیلات مل گئیں۔ گرفتار ملزم اسد بھٹی نے شہباز تتلا کے قتل کا انکشاف کیا ہے۔