ترکی میں اہم سیاسی تبدیلی

222

ترکی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے 70 ناظموں نے حکمراں جماعت اے کے پارٹی میں شمولیت کی درخواستیں جمع کرادیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی مختلف سیاسی پارٹیوں کے 70 ناظمین کی منتقلی کا عمل مکمل ہو گیا ہے جنہوں نے حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) میں شمولیت کے لئے درخواستیں دی تھیں۔

درخواست گزاروں میں ضلعی اور شہر کی حزب اختلاف جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے ناظمین شامل ہیں جو کہ  تقریبا 2.5 لاکھ شہریوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اے کے پارٹی گروپ کے ڈپٹی چیئرمین بولنٹ تورین نے 10 جنوری کو ایک بیان میں کہا تھا کہ 100 کے قریب نا ظمین حکمران جماعت میں شامل ہوں گےجبکہ اے کے پارٹی  کے ذرائع  نےبیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ 85 ناظموں میں سے 35 کی درخواستوں کو قبول کرلیا گیا ہے جو پارٹی میں شامل ہونے کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔

اے کے پارٹی میں شامل ہونے کے لئے پہلی درخواست  گڈ پارٹی سے تعلق رکھنے والے ضلع انسیسو  کے ناظم مصطفیٰ المیک اور ان کے کاؤنسلرز نے جمع کروائی۔اس کے بعد فیلی سیٹی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ضلع حسن بیلی کے ناظم صلاحتین ڈینی زوگلو اور رپبلیکن پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ضلع بوسیکلی کے ناظم حسین اکماز نے حکمراں جماعت میں شمولیت کیلئے دی گئیں درخواستوں میں برتری حاصل کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں اے کے پارٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں پارٹی میں شامل ہونے کے معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کے مختلف درخواست گزار ناظموں کے تبادلے اور ان کے چناؤ پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔