اسرائیل نواز امیزون کمپنی کی فلسطین دشمن پالیسی

192

امریکی ای کامرس کمپنی امیزون نے صارف کا ڈلیوری ایڈریس اسرائیل کا ہونے کی بنا پر فری ڈلیوری کی پیشکش کردی۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے فائنینشل ٹائمز کے مطابق امیزون کمپنی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہائش پذیر صارفین کا ڈلیوری ایڈریس اسرائیل کا ہونے کی بنا پر 49 ڈالرز سے زائد ڈلیوری چارجز کو معاف کر کے ڈلیوری فری کردی ہے جبکہ ڈلیوری ایڈریس اگر  فلسطین میں ہو تو 24 ڈالر سے شروع ہونے والے ڈلیوری چارجز پورے وصول کیے جائیں گے۔

امیزون کے ترجمان نک کیپلن نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں اگر کوئی گاہک اپنے ڈلیوری ایڈریس میں اسرائیل کو بطور ملک منتخب کرتا ہے تو وہ اس کے ذریعے مفت ڈلیوری کی سہولت حاصل کرسکتا ہے۔

بین الاقوامی انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے ایمیزون کی اس پالیسی پر سخت تنقید کی ہے۔

بین الاقوامی انسانی حقوق کے ایک وکیل نے امیزون پر الزام لگایا ہے کہ یہ پالیسی قومیت کی بنیاد پر صارفین کے درمیان صریح امتیاز کی ترجمانی کرتی ہے۔