طیارہ گمشدگی کیس؛ پی آئی اے کا سپریم کورٹ میں جواب جمع

319
فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی  انٹرنیشنل ائیر لائن(پی آئی اے) نے طیارہ گمشدگی کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں جواب جمع کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کا طیارہ گم نہیں ہوا بلکہ فروخت کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پی آئی اے کی جانب سے گمشدہ طیارے سے متعلق سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا گیا ،جس میں کہا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن کی اجازت سے جہاز گراؤنڈ ہونے کیلئے جرمنی بھیجا گیا، جہاز ایک لاکھ تین ہزار اور اس کے دو انجن تیرہ لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئے جبکہ طیارہ اپنی عمر 2016 میں ہی پوری کر چکا تھا۔

جواب میں کہا گیا کہ جہاز کو فلم کی شوٹنگ کیلئے بھی استعمال کیا گیاتاہم پی آئی اے  کو شوٹنگ کی مد میں 2 لاکھ دس ہزار یورو ملے۔

پی آئی اے نےجواب میں کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے جب  چارج سنبھالا تو نیب اور ایف آئی اے تحیقیقات کر رہے تھے، پی آئی اے انتظامیہ تحیقیقات میں بھرپور تعاون کر رہی ہے۔

 جواب میں ایئر مارشل ارشد ملک کا پاکستان ایئر فورس سے جاری این او سی بھی جمع کرا دیا گیا۔