پشاور(آن لائن) پشاورہائیکورٹ میںسرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی معیاد سے متعلق حکومتی فیصلے کو معطل کرتے ہوئے 63 سال کے بجائے 60 سال کو برقرار رکھا ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کی عدالت میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکومتی فیصلے کو معطل کر تے ہوئے حکم جاری کیا کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 63 سال کے بجائے 60 سال کے طورپر بحال کی جائے۔