مبینہ زیادتی کے ملزم جج نے عدالتی حکم پر بھی این ڈی اے نہیں کرایا

54

سیہون(مانیٹرنگ ڈیسک )لڑکی سے چیمبر میں مبینہ زیادتی کرنے والے جج نے عدالتی احکامات کے بعد بھی ڈی این اے نہیں کرایا۔ مبینہ زیادتی کیس میں لڑکی سلمیٰ بروہی کو عدالت نے دوبارہ بیان دینے کے لیے جبکہ معطل سول جج ملزم امتیاز بھٹو کو بھی ڈین این اے کے لیے دوبارہ سمن جاری کیا ہے۔گزشتہ سماعت میں عدالت نے معطل جج امتیاز بھٹو کو حکم دیا تھا کہ وہ 21 فروری تک لمس یا کسی بھی نجی لیبارٹری سے ڈی این اے کرائیں اور اس کی رپورٹ پیش کریں مگر معطل جج امتیاز بھٹو نے تاحال اپنا ڈی این نے نہیں کرایا۔واضح رہے کہ چیمبر میں لڑکی سے زیادتی کے کیس میں معطل جج امتیاز بھٹو نے سیشن جج جامشورو کی عدالت میں عبوری ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کی درخواست دے رکھی ہے۔یادرہے 13جنوری کو پسند کی شادی کرنیوالی سلمیٰ بروہی کو سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاںسول جج نے لیڈی پولیس اور عملے کو یہ کہہ کر عدالت سے باہر نکال دیا گیا کہ لڑکی کا بیان لینا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جج نے خوف میں مبتلا لڑکی کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے چیمبر میں لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی۔متاثرہ لڑکی کی شکایت پر سیہون پولیس نے لڑکی کا عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ میں میڈیکل کرایا جہاں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔بعدازاں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز حسین بھٹو کو معطل کر دیا اور انہیں سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔