کوئٹہ ،منشیات برآمدگی کے مختلف مقدمات میں نامزد کو قید وجرمانے کی سزائیں

108

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)ماڈل کرمنل کورٹ کوئٹہ ون /ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ ٹوعبدالصبور مینگل نے منشیات برآمدگی کے مختلف مقدمات میں نامزد ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنادی ۔گزشتہ روز عدالت کے جج نے تھانہ خروٹ آباد کی حدود میں 1500گرام چرس ،40گرام آئس /شیشہ برآمدگی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم تیمور خان کو ایک سال 6ماہ قید اور 15ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں ملزم کو مزید 4ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔ دریںاثنا عدالت نے تھانہ کینٹ کی حدود میں 320 گرام چرس برآمدگی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم غلام حسین کو 2ماہ قید ،ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی ،عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں ملزم کو مزید 5یوم قید بھگتنا ہوگی ۔