اٹارنی جنرل انور منصور خان اپنے عہدے سے مستعفی

255

اسلام آباد:اٹارنی جنرل انور منصور خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

اٹارنی جنرل انور منصور نے اپنا استعفی صدر مملکت کو ارسال کر دیا ہے اور فوری طور پر قبول کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بار کونسل کے کہنے پر استعفی دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے جس بار کونسل کا چیئرمین ہوں اس نے استعفی مانگا۔