کرونا وائرس سے مزید 116 افراد ہلاک

205

بیجنگ:چین میں کرونا وائرس سے مزید 116 افراد ہلاک، کل ہلاکتوں کی تعداد 2128 تک جا پہنچی۔

پراسرار کروناوائرس کا سلسلہ تھم نہ سکا،جس کی وجہ سے چین میں 24 گھنٹوں کے دوران 116 افراد ہلاک جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2128 ہوگئیں۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 75 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی۔

دوسری جانب جاپانی ساحل پر لنگرانداز کروز شپ پر بھی وائرس سے 2 افراد دم توڑ گئے ہیں جبکہ روس نے چینی شہریوں کی داخلے پر پابندی لگادی ہے۔