واجبات کی عدم ادائیگی کے سبب انتہائی المناک صورتحال پر دُکھ ہوا،ارکان قومی اسمبلی

225

کراچی

ریٹائرڈ ایمپلائز یونٹی آف پاکستان اسٹیل کے زیر اہتمام زگشتہ روز اسٹیل مینارہ(ہتھوڑے) پر ریٹائرڈ ملازمین کے سات سال سے عدم ادائیگی کے خلاف ریٹائرڈ ملازمین کا احتجاج ہوا۔یہ احتجاج قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیدوار کی آمد پر کیا گیا ،پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ساجد حُسین طوری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی رفیع اللہ اور ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی حافظ اُسامہ قادری نے پاکستان اسٹیل کا دورہ کیا جن کے ایجنڈے میں پاکستان اسٹیل اور اُس کے ملازمین کو ردپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔

اُن کی آمد کے موقع پہ سینکڑوں کی تعداد میں سات سالوں سے واجبات کی ادائیگی سے محروم ملازمین بینرز و پلے کارڈ اُٹھائے صبح ہی سے اسٹیل مینارہ تا ایم ٹی سی دو رویہ کھڑے تھے جہاں سے کمیٹی کے اراکین نے گزرنا تھا،مقررہ وقت پر کمیٹی کے اراکیں آئے اور انھوں نے میٹنگ میں جاتے ہوئے کچھ دیر رُک کر احتجاجی سابقہ ملازمین سے بات کی اور تحمل سے اُن کے جذبات سُنے اور اُن کے درپیش مسائل سے آگا ہ ہوئے بعد ازاں ریٹائرڈ ملازمین کے نمائندوں کے ہمراہ آپریشن بلڈنگ کی جانب روانہ ہو گئے۔ریٹائرڈ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کی جانب سے راوئ ذوالفقا راور ریٹائرڈ ایمپلائز یونٹی کے عبدالوحیدنے نمائندگی کرتے ہوئے واجبات کی عدم ادائیگی کے سبب پیدا ہو نے والی انتہائی المناک صورتحال سے اُنھیں آگاہی فراہم کی،کمیٹی کے سربراہ ساجد حسین طوری اور کمیٹی کے ممبران نے انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ کمیٹی بھرپور کوشش کرے گی کہ ماہ مارچ تک واجبات کی ادائیگی ہو جائے۔کمیٹی کے اراکین نے میٹنگ سے واپسی پر بھی احتجاجی ملازمین سے بات چیت کی اور چیئر مین کمیٹی ساجد حُسین طوری نے اور حافظ اُسامہ قادری صاحب نے مستقبل میں کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔