عمراکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اینٹی کرپشن یونٹ نے کرکٹر عمر اکمل کو معطل کردیا ہے، تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کسی بھی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکے گے۔
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو عمر اکمل کے متبادل کھلاڑی کے انتخاب کی اجازت دے دی ہے جبکہ عمر اکمل کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات مکمل ہونے تک پی سی بی مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرکٹرعمراکمل کیس میں پی سی بی کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ نہیں کہہ سکتے، پی سی بی قوانین کے تحت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز متبادل کھلاڑی منتخب کرے گا۔
عمر اکمل کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت شرٹ اتارنے کے معاملے پر معطل کیا گیا ہے۔