اتر پردیش (بھارت): ضلع باغ پت کے ایک گورنمنٹ اسکول کے ہیڈ ماسٹر پراوین مال اپنے شاگردوں کو امتحان میں نقل کرنے کے طریقے بتاتے ہوئے پکڑے گئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امتحان سے پہلے اسکول کے پرنسپل نے اپنے طلباء کو امتحان میں نقل کرنے کے خفیہ طریقے بتائے اور ہدایت کی کہ ہر طالب علم امتحانی پرچہ مکمل کرنے کے بعد اپنی جوابی کاپی میں 100 کا نوٹ رکھ کر دے۔
پرنسپل نے شاگردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہ امتحان کے دوران آپ ایک دوسرے سے بات کر سکتے ہیں لیکن کسی ساتھی کو ہاتھ نہیں لگا سکتے۔ پرنسپل پراوین نے مزید کہا کہ ڈریے مت! آپ کے سرکاری اسکول کے امتحانی مراکز میں اساتذہ میرے دوست ہیں۔ اگر آپ پکڑے گئے اور کوئی آپ کو تھپڑ مار بھی دے د تو خوفزدہ نہ ہوں، بس تھوڑا سا برداشت کریں۔
ہیڈماسٹر نے طلباء کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ کوئی سوال نہ چھوڑیں اور 100 روپے کا نوٹ جوابی کاپی میں رکھ کر دیں، اساتذہ آنکھیں بند کرکے آپ کو نمبر دیں گے۔ یہاں تک کہ اگر آپ کسی سوال کا غلط جواب دیتے ہیں، جو چار نمبروں پر مشتمل ہے، تو وہ آپ کو تین نمبر دیں گے۔
اپنی تقریر کا اختتام پرنسپل نے جے ہند اور جے بھارت سے کیا۔
شاگردوں میں سے ایک کی جانب سے پرنسپل کی تقریر کی بنائی گئی خفیہ ویڈیو کو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ ادتیاناتھ کو بھیجا گیا جس کے نتیجے میں ہیڈ ماسٹر پراوین مال کی فوری گرفتاری عمل میں آئی۔