بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات ،3افراد جاں بحق

46

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات اور واقعات میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع پشین کے علا قے پوٹی ناصران کے قریب مسلح افراد نے رکشے میں سوار افراد پر اندھا دھند فا ئرنگ کرد جس کے نتیجے میں رکشا سوار بچہ محمد اسما عیل اور ایک نا معلوم شخص گو لیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے جن کی نعشوں کو ضا بطے کی کا رروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پشین منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔ادھر کوئٹہ کے علا قے سریا ب میں غلام رسول پھاٹک کے قریب اکبر بگٹی ایکسپریس کی زد میں آکر دس سالہ بچہ فرید احمد ولد نور محمد بنگلزئی جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بعد لاش کو ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔پشین کے علاقے سرخاب میں پرانے ٹیوب ویل سے شخص ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ، پولیس نے لاش کو شناخت کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا ۔بلوچستان کے ضلع سبی میں مولانا پمپ کے قریب ویلڈنگ کی دکان میں ویلڈنگ پلانٹ پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں مشرف ولد ندیم اورمزمل شامل ہیں ۔کوئٹہ کے علاقے موسی کالونی میں کرنٹ لگنے سے بچہ زخمی ہوگیا ، بچے کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا ، اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔