وفاقی حکومت کو بھٹو سے بغض ہے، بلاول بھٹو

208

لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  موجودہ حکومت کو بھٹو سے بغض ہے اسی لیے شہید بے نظیر بھٹو پروگرام ختم کرنا چاہتے ہیں اور بی بی کی تصویر ہٹانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو قبول کیا ،یہ کس قسم کی آئی ایم ایف پی ٹی آئی ڈیل ہے، حکومت نہیں جانتی معیشت کیسے چلائی جاتی ہے۔

بلاول نے کہا کہ موجودہ حکومت  کی جانب سے پاکستان کی معاشی خودمختاری پر سودے بازی کی گئی، تحریک انصاف نے جو خواب دکھائے وہ پرانے پاکستان میں رہ گئے ہیں۔اس حکومت نے معیشت کی جان نکال دی ہے۔

انہوں نے کہا کے نائے پاکستان میں حکومت نے غریبوں کے بجائے امیروں کو سہولت دی جبکہ حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ نااہلی اور نالائقی ہے۔ حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سبوتاژ کررہی ہے، اس پر حملہ غریب آدمی پر حملہ ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی  نے کہا کہ آج نوجوان ہاتھوں میں ڈگری لیکر گھوم رہے ہیں، جو برسر روزگار ہیں انہیں بے روزگار کیا جارہا ہے جبکہ  عام آدمی سے گھر چھین رہے ہیں اور دکانیں گرا رہے ہیں۔