کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں کہا تھر سے چھاچھرو 105کلومیٹر سے زائد ریلوے ٹریک بچھانے اور سکھر حیدرآبادسڑک بھی پی پی پی موڈ پر بنانے کا فیصلہ ہو چکا ہے،
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں انرجی اسپیشلسٹ یاسر اور انفرا اسٹرکچر اسپیشلسٹ مزمل ضیا بھی موجود تھے،
ملاقات میں کے سی آر، تھرمیں کول ٹوگیس ٹویوریاپروجیکٹ بڑھانے اور چائنادھابیجی اسپیشل اکناک زون پرتبادلہ خیال کیا گیا،
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہا میں سی پیک سے شروع سے منسلک ہوں، میرے حساب سے کیٹی بندر بنانا بھی ایک بہترین فیصلہ ہوگا،
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تجاوزات ہٹارہے ہیں لیکن کسی کوبے گھرکرناتکلیف دہ ہے، کابینہ نے کہا ہے کہ کسی کوبے گھرنہ کیا جائے، ہم متبادل انتظامات کیلئے کام کررہے ہیں،
عاصم سلیم باجوہ نے کہا سندھ حکومت نے ملیر ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تھر سے چھاچھرو 105کلومیٹر سے زائد ریلوے ٹریک بچھانے اور سکھرحیدرآبادسڑک بھی پی پی پی موڈپربنانیکافیصلہ ہو چکاہے۔