مقبوضہ کشمیر، ’’ بھارت کشمیر چھوڑ دے‘‘ مہم کا آغاز

119

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر اسٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم نے ’’ بھارت کشمیر چھوڑ دے‘‘ مہم شروع کر دی ہے ۔ تنظیم نے مختلف مقامات پر کشمیر چھوڑ دو اور آزادی کے حق میں نعروں پرمشتمل بینرز آویزاں کر دیے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورم نے سے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حق پر مبنی جدوجہد کے لیے متحد ہو جائیں اور جاری محاصرے کو ناکام بنا کر اپنی عزت و وقار کو محفوظ بنائیں۔ فورم کے کنوینر منظور بٹ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں گزشتہ برس 5اگست سے مقبوضہ وادی کشمیر میںجاری بھارتی فوجی محاصرے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ مظالم کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبالے گا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ ابتر صورتحال اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسزکے مظالم کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔