جاری کھاتوں کے خسارے کا حجم 2 ارب 65 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگیا

84

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 72 فیصد کمی ریکارڈکی گئی، جس کے بعد خسارے کاحجم 2 ارب 65 کروڑ40 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مالیاتی کھاتوں میں بہتری کاسلسلہ برقرار ہے، رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا رواں مالی سال جولائی تاجنوری جاری کھاتوں کے خسارے کاحجم دوارب پینسٹھ کروڑچالیس لاکھ ڈالررہا، گزشتہ سال کے ا سی عرصے میں جاری کھاتوں کاخسارہ نوارب سینتالیس کروڑنوے لا کھ ڈالرتھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں کرنٹ اکاونٹ خسارے کا حجم پچپن کروڑپچاس لاکھ ڈالررہاجو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں چھیاسی کروڑپچاس کروڑڈالرتھا تاہم دسمبر 2019 کے مقابلے میں جاری کھاتوں کاخسارہ کافی بڑھاہے۔اعدادوشمار میں بتایا گیا جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی کی وجہ درآمدات میں نمایاں کمی اوربرآمدات میں اضافہ ہے، جولائی تاجنوری درآمدات میں بیس فیصدکمی اوربرآمدات میں دواعشاریہ دوفیصدکااضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ترسیلات زرمیں چاراعشاریہ ایک فیصدکااضافہ ہواہے۔