دادوشہرمیں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری

92

دادو (کامرس ڈیسک) دادوشہرمیں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف آپریشن جاری ۔ ڈپٹی کمشنردادوکی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر محمد علی بلوچ ڈ ی آس پی سٹی دادو اور اسسٹنٹ مختیارکار ذوالفقار علی پنھور کی قیادت میں شہرمیں مختلف گوداموں پر چھاپے مارے گئے اور غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والے 8 سے زائد بیوپاریوں پر 29 ہزار سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ بیوپاریوں نے چینی، آٹا اور گھی غیرقانونی طورپر ذخیرہ کررکھا تھا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد علی بلوچ نے ہد ایت کرتے ہوئے کہا د ادوضلع کے تمام بیوپار ، تاجر اوردکاندار چینی، آٹا اورگھی کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کر نے سے باز آئیں اور جوبھی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میںلائی جائے گی اور سندھ حکومت ،ضلعی انتظامیہ اورپرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء کومقررکیے ہوئے ریٹ سے زیادہ پر فروخت کرنے والے کے خلاف ورزی کرے گا تواس کے خلاف پرائس کنٹرول آرڈینیس کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔