امریکا اور طالبان میں جنگ بندی کا اعلان خوش آئند ہے، اسفندیار

61

پشاور (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے 18 سال بعد امریکا اور طالبان میں جنگ بندی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مسئلے میں بنیادی طور پر 2 فریق نہیں بلکہ حکومت سمیت 3 فریق تھے، یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ تینوں فریق جنگ بندی کے اعلان پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں جو امن کے حوالے سے خوشخبری ہے۔