بلوچستان کے علاقے چاغی میںمسلح گاڑی سواروں نے 2 افراد کو اغوا کرلیا گیا

47

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے چاغی میںمسلح گاڑی سواروں نے 2 افراد کو اغوا کرلیا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ شب مسلح گاڑی سواروں نے چاغی کے علاقے نوکچاہ کے مقام پر محمد قاسم اور نصیر نامی دوافراد کو اغوا کرلیا۔ مغویوں کا تعلق ضلع واشک کی تحصیل ماشکیل سے بتایا جاتا ہے ۔انتظامیہ کی جانب سے ملزمان کیخلاف کارروائی اور مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائی شروع کی گئی۔