کنن پوش پورہ میں اجتماعی عصمت دری کے 29 سال مکمل ہونے پر سخت پابندیاں عاید

58

سرینگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکام نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کنن پوش پورہ میں سخت پابندیاں عائد کردی ہیں تاکہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں اجتماعی آبروریزی کے افسوسناک واقعے کے29 سال مکمل ہونے پر لوگوں کو متاثرین سے اظہار یکجہتی کرنے سے روکا جاسکے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 23 فروری1991ء کی رات کوکنن پوش پورہ میں محاصرے کے دوران 8 برس کی بچیوں سے لے کر 80سال کی عمر تک 100 خواتین کی اجتماعی آبروریزی کی تھی۔