امیرالعظیم آج جماعت اسلامی کے صوبائی اجلاس میں شریک ہوں گے

67

راولپنڈی ( نمائندہ جسارت) صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پنجاب انعام الحق اعوان نے کہا ہے کہ ملک بھرکی طرح پنجاب میں بھی رابطہ عوام مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں آج سید مودودیؒ بلڈنگ میں امیرصوبہ ڈاکٹر طارق سلیم کی زیر صدارت اہم صوبائی اجلاس ہوگا، جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم خصوصی شرکت کریں گے۔ پلاننگ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان، نائب امرائے صوبہ حافظ تنویر احمد، ڈاکٹر مبشراحمد صدیقی، محمد ضیغم مغیرہ، قاضی محمد جمیل، ڈپٹی سیکرٹریز جنرل رضا احمد شاہ، ڈاکٹر حمید اللہ ملک ، محمد عثمان آکاش سمیت صوبے بھر سے امرائے اضلاع و سیکرٹریز، ضلعی صدور سیاسی کمیٹیز اور صدر جے آئی یوتھ و دیگر ذمے داران شریک ہوں گے۔