مقبوضہ کشمیر میں نئی سیاسی جماعت ’’اپنی پارٹی‘‘کا قیام

51

سری نگر(کے پی آئی)دفعہ 35اے اور 370 کے خاتمے کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر خزانہ الطاف بخاری کی صدارت میں نئی سیاسی جماعت تشکیل دی جا رہی ہے جس کا اعلان اگلے ہفتے سری نگر میں ہونے کا امکان ہے۔الطاف بخاری نے بتایا کہ وہ فی الوقت اپنی نئی سیاسی جماعت ’’اپنی پارٹی‘‘کا آئین مرتب کرنے میں مصروف ہیں اورپارٹی کو عنقریب لانچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی مخصوص خاندان کی پارٹی نہیں ہے اس میں کوئی بھی شمولیت اختیار کرسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ہم خیال سیاسی رہنمائوں کے ساتھ جموں و کشمیر میں ایک نئی علاقائی جماعت کا اعلان بہت جلد سری نگر میں کرنے جا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم ابھی پارٹی کا آئین مرتب کررہے ہیں، پارٹی کی لانچنگ کے لیے ابھی کوئی تاریخ مقرر نہیں ہوئی ہے،پیر یا منگل کو میٹنگ ہوگی،اس کے بعد پارٹی لانچنگ کا اعلان کیا جائے گا۔