فیصل آبادالخدمت فائونڈیشن ، چھوٹے تاجروں کو قرض حسنہ کے چیک کی تقسیم

264

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع فیصل آباد کے شعبہ اسلامک مائیکرو فنانس (مواخات پروگرام) کے تحت چھوٹے کاروبار کیلیے قرض حسنہ کے چیکس تقسیم کرنے کیلیے ضلعی ہیڈ کوارٹراکبرآباد میں الخدمت فائونڈیشن کے جنرل سیکرٹری غلام عباس کی زیرصدارت سادہ اور پر وقار تقریب کاانعقاد ہوا ۔ تقریب میں ڈائریکٹرمواخات پنجاب احمدخان ترین ،ضلعی صدر مواخات فاروق احمدچٹھہ،جنرل سیکرٹری ملک عبدالجبار،ملک خالد،میاںافتخارعلی اوردیگربھی اس موقع پر موجودتھے۔ تقریب میںہنرمندافرادمیں چھوٹے کاروبار کیلیے درخواستیں دینے والے افراد میں چیک تقسیم کیے گیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوںنے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مواخات پروگرام کے تحت اب تک ہزاروں افراد میں کروڑوں روپے بلا سُود قرض فراہم کرچکی ہے جس کا مقصد محنت کشوں کو اُن کے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری معاشی بحران کے پیش نظرالخدمت فاؤنڈیشن معاشرے کے پریشان حال اور غربت سے تنگ افراد کیلیے الخدمت مواخات پروگرام چلا رہی ہے۔ جس کے تحت محنت کشوں کو سود سے پاک اور اسلامی طریقہ کار کے مطابق قرض حسنہ فراہم کیا جا رہا ہے تا کہ وہ اس خراب معاشی ماحول میں اپنے لیے بہتر ذرائع معاش کو یقینی بنا سکیں۔