بونیر میں ماربل کی کان میں حادثہ کے پی کے کی وزرا ت محنت کی غفلت ہے

89

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)صدرنیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ بونیرمیں ماربل کی کان میں اندوہنا ک حادثے کے نتیجے میں ہلاکتیں اوربڑی تعداد میں مزدوروں کے زخمی ہونے کا واقعہ افسوسناک اور خیبر پختونخو ا کی وزارت محنت کی غفلت وبے حسی کا نتیجہ ہے دنیا بھرمیں حکومتیں مزدوروں کے لیے سیفٹی کے اقدامات کرتی ہیں لیکن پاکستان کے نااہل حکمران کٹھن خدمات سرانجام دینے والے غریب محنت کشو ں کے لیے سیفٹی آلات فراہم کرتی ہے نہ ہی ان کی نظرمیں ایک محنت کش کی جان کی کوئی قیمت ہے ،غفلت کے مرتکب افرادکے خلاف مؤثرکارروائی کے علاو ہ بڑی تعداد میں جان بحق اورزخمی ہونے والے مزدوروں کے اہلخانہ کی کفالت کا موثرانتظام کیا جائے۔