چین میں کرونا وائرس سے مزید 150 افراد ہلاک

189

بیجنگ:چین میں کورونا وائرس سے مزید 150 افراد ہلاک جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 409 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروناوائرس کو چین تک محدود رکھنے کے مواقع کم سے کم ہورہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین سے باہر وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کم ہونے کے باوجود تشویشناک ہے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2619 ہوگئی جبکہ متاثرین کی تعداد 79000 سے زائد ہوچکی ہے۔

چین کے علاوہ جنوبی کوریا میں 600 ،اٹلی میں 152 ،اور ایران میں 43 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔