عازمیں حج سے حج درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغازکل سے ہوجائے گا۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حج درخوست فارم 25 فروری سے 6 مارچ تک جمع کروائے جاسکتے ہیں، درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ بغیر کسی تعطیل کے 6 مارچ تک جاری رہے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کیے جائیں گے جبکہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے تمام مجاز بینکوں کو اطلاع کردی گئی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپوٹرائز فارمز پر حلف نامہ موجود ہے جہاں درخواست گزار دستخط کرے گا۔